ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی کے بارے میں متنازعہ ہدایات کو آئی سی اے آئی نے واپس لیا

نوٹ بندی کے بارے میں متنازعہ ہدایات کو آئی سی اے آئی نے واپس لیا

Sun, 11 Dec 2016 22:23:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی سب سے بڑی تنظیم آئی سی اے آئی نے نوٹ بندی کے بارے میں اپنی متنازع ہدایات کو واپس لے لیا ہے۔ان ہدایات میں آئی سی اے آئی نے اپنے ارکان کو حکومت کے نوٹ بندی کے اقدامات کے بارے میں منفی ذاتی رائے دینے کے تئیں خبردار کیا۔یہ مبینہ مشاورت کی تئیں آئی سی اے آئی کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی گئی تھی،اسے اس کے تمام ارکان سے کہا گیا تھا کہ وہ نوٹ بندی کے بارے میں اپنے صارفین کو مشورہ دیتے وقت یا کسی بھی پلیٹ فارم پر اس کے بارے میں لکھتے یا رائے کا اظہار کرتے وقت احتیاط برتیں اور قومی مفاد میں کام کریں،تاہم چوطرفہ تنقید کے درمیان تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر سے اس مشورہ کو ہٹا دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تنظیم نے کہا ہے کہ اس کے صدر ایم دیوراجا ریڈی کے نام پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ آڈیو کلپ فرضی ہے۔اس آڈیو کلپ میں افراط زر اور ٹیکس اصلاحات جیسے معاملات پر رائے رکھی گئی ہے۔
 


Share: